Home
Questions And Answers

سوال: حضرت سلیمان نے چالیس ہزار یا چار ہزار تھان بنوائے؟

جواب:

پہلے سلاطین میں لکھا ہوا ہے کہ حضرت سلیمان نے گھوڑوں کیلئے  چالیس ہزار تھان بنوائےتھے جبکہ  دوسرے تواریخ ۲۵:۹ کے مطابق چار ہزار تھان بنوائے تھے ۔ درست کیا ہے؟

اس سوال کا مختصر جواب یہ ہے کہ حضرت سلیمان نے چالیس  برس تک بادشاہی کی اور وُہ اپنے باپ حضرت داؤد کے تخت پر بیٹھے ۔ حضرت سلیمان نے اپنے باپ سے بہت زیادہ مال و متاع پایا تھا۔ اگر چہ حضرت داؤ د بھی بڑے دانا تھے لیکن مشہور ہے کہ حضرت سلیمان کی دانائی کی کوئی نظیر نہیں ملتی ۔ چنانچہ ۱ سلاطین کے مطابق جتنے گھوڑے ملے ان کیلئے چالیس ہزار  تھان بنوائے گئے ۔ یہ وُہ وقت تھا کہ جب حضرت سلیمان نے اقتدار سنبھالا ۔ چونکہ حضرت سلیمان جیسا اور کوئی دانا نہیں تھا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے اپنے دور حکومت کے اختتام پر چھوٹی سی سرزمین پر اتنی زیادہ تعداد میں تھان بنوانامناسب نہیں سمجھا۔ اس وجہ سے آپ نے تھان کم کر کے  چار ہزار  بنوائے ۔ لیکن فوج کی تعدادا ُتنی ہی رہنے دی۔

اس سوال کا ایک اور جواب بھی ہے کہ پہلے ایک تھان میں ایک ہی گھوڑا تھا یوں ان تھانوں کی تعداد چالیس ہزار تھی۔ بعد میں حضرت سلیمان نے چار ہزارتھان بنوائے ۔ ایک تھان میں دس گھوڑوں کی جگہ بنی ہوئی تھی ۔ یوں اگر چار ہزار کودس سے ضرب دی جائے تو جواب چالیس ہزار ہی آتا ہے ۔ حضرت سلیمان نے تھان بڑے بنوا دیئے تھے اور اُن کی تعداد کم کر دی تھی اور یہی اس سوال کا مناسب جواب ہے۔

اگر آپ مسیحی ہیں تو یاد رکھیں کہ کئی لوگوں نے یہ ٹھان رکھا ہے کہ کتاب مقدّس کی تحقیر کریں اور ہمیں زیر کریں ۔ ایسے لوگوں سے متعلق کلام مقدّس سے ایک آیت پیش کرتا ہوں ۔ امثال  ۱۵: ۲ ’’داناؤں کی زبان علم کا درست بیان کرتی ہے پر احمقوں کا منہ حماقت اُگلتا ہے ‘‘۔خدا کرے کہ بہتیروں کی آنکھوں سے چھلکے اُتریں اور خداوند مسیحا کو پہچان سکیں ۔ (آمین ) 

Back to Questions