Home
Questions And Answers

سوال: کیا گنتی والا قورح اور زبور والا ایک ہی تھے؟

جواب:

گنتی کی کتاب والے قورح اور زبورکی  کتاب والے بنی قورح کون تھے؟

گنتی ۱۶ باب میں قورح کا ذکر ہے جس نے الیاب کے بیٹوں داتن ، ابیرام اور پلت کے بیٹوں کے ساتھ مل کر موسیٰ کے خلاف بغاوت کی۔پھر ہم زبور کی کتاب میں جیسا کہ ۴۲ ، زبور کے بعد آپ دیکھ سکتے ہیں کہ بنی قورح کا ذکر ہے۔ اُس قورح اور اُس کی اولاد کو تو زمین پھٹ کر کھا گئی تھی تو پھر یہ کہاں سے آئے ہیں یا یہ کوئی اور بنی قورح ہیں ؟

یادر ہے کہ اس واقعے میں قورح کا ذکر ہے کہ اُس نے بغاوت کی بنی قورح کا ذکر نہیں ہے۔ عالم دین یہ بات پیش کرتے ہیں کہ یہ سزا قورح اور اُس کے خاندان کیلئے تھی کیونکہ سب کے سب بنی قورح نے بغاوت نہیں کی۔ زبور کی کتاب میں جن بنی قورح کا ذکر ہے وہ قورح کی نسل یا اولا د تو ضرور ہیں لیکن یہ وہ بقیہ ہیں جنہوں نے دوسروں کیسا تھ مل کر موسیٰ کے خلاف بغاوت نہیں کی۔ خدا نے انہیں برکت بخشی اور اُن سے اپنا کام لیا۔ گویا زبور کی کتاب میں قورح ایک شخص نہیں بلکہ بنی قورح  کا ذکر ہے جو نسل یا اولاد کے طور پر کافی لوگ ہیں ۔ خُدا بے انصاف نہیں اور ہر ایک بات میں اُس کی کوئی نہ کوئی مصلحت ہوتی ہے۔ خُدا اپنے پاک روح کے وسیلہ سے ہماری رہنمائی فرمائے کہ اُس کے کلام کی گہری اور عمیق با تیں صحیح طور پر سمجھ سکیں (آمین) 

Back to Questions